Time 03 اپریل ، 2019
کاروبار

2020 تک پاکستان کی معاشی ترقی خطے میں سب سے کم رہے گی: ایشیائی ترقیاتی بینک

فائل فوٹو: ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد تک رہے گی جب کہ 2020 میں بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہے گی اور اس لحاظ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی شرح نمو 2019 میں 7.2 فیصد رہے گی  اور 2020 میں بھارت کی شرح نمو 7.3 فیصد رہے گی جب کہ چین کی شرح نمو 2019 میں 6.3 فیصد رہے گی اور 2020 میں چین کی شرح نمو 6.1 فیصد رہے گی۔

مزید خبریں :