03 اپریل ، 2019
گوادر کے مغربی ساحل پر طویل قامت ’برائیڈس وہیل‘ مردہ حالت میں پائی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی عبدالرحیم بلوچ کے مطابق مردہ حالت میں پائی جانے والی برائیڈس نامی وہیل 34فٹ لمبی ہے جس کا جسم کئی جگہ سے شدید زخمی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہیل کی ہلاکت کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے جب کہ ابتدائی تجزیے اور شواہد سے لگتا ہے کہ وہیل کسی جہاز سے ٹکرانے سے زخمی ہوئی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق مردہ حالت میں پائی جانے والی برائیڈیس وہیل کو گوادر میں ساحل کے قریب زمین میں دبا دیا گیا ہے لیکن گوشت کے گل سڑ جانے کےبعد وہیل کی ہڈیوں کو آگہی کے لیے میوزیم میں رکھا جائےگا۔