پاکستان
Time 04 اپریل ، 2019

وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے 10 مقبول ترین رہنماؤں کی فہرست میں شامل

عمران خان ٹوئٹر پر فعال رہتے ہیں۔ فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔

رائے عامہ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ مرتب کرنیوالے ادارے Spectator Index کی فہرست کے مطابق 94 لاکھ فالوورز کے ساتھ عمران خان ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی رہنماؤں میں نویں نمبر پر ہیں۔

 پاکستانی سیاسی رہنماؤں میں عمران خان ٹوئٹر کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ن لیگ کی رہنما مریم نواز شریف کے ٹوئٹر پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ٹوئٹر پر 32 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔


پانچ کروڑ 95 لاکھ فالوورز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنما قرار پائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی دوسرے اور پوپ فرانسس تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایک کروڑ 36 لاکھ فالوورز کے ساتھ ترک صدر رجب طیب اردوان چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں جب کہ 73 لاکھ فالوورز کے ساتھ سعودی فرماں روا شاہ سلمان دسویں نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :