Time 06 اپریل ، 2019
پاکستان

عوام دو کے بجائے ایک روٹی کھا کر گزارا کریں: اسپیکر کے پی اسمبلی کا مشورہ

اسپیکر کے پی اسمبلی خیبر یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے اس لیے عوام دو کے بجائے ایک روٹی کھا کر گزارا کریں۔

پاکستان اس وقت مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے اور اس کا اعتراف وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر بارہا اپنے بیانات میں بھی کر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان حالات کا ذمہ دار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو قرار دیتی ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہراتی ہے۔

خیبر یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ ملک مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے اور قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے اس لیے عوام دو کے بجائے ایک روٹی کھا کر گزارا کریں، آگے وقت آئے گا جب عوام کو ڈھائی روٹی کھانے کو ملے گی۔

مزید خبریں :