پاکستان
Time 11 اپریل ، 2019

وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد کا مہنگائی میں اضافے کا اعتراف

فائل فوٹو: عبدالرزاق داؤد

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملک میں مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھے گا اور رکاوٹیں جلد دور ہوں گی، گزشتہ چند ماہ میں ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، دنیا کے متعدد ممالک کے مطابق پاکستانی مصنوعات کا معیار بہتر ہے، یورپ کے بہت سے ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی آگے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہو گی، کوشش کررہے ہیں کہ سپلائی چین بہتر ہو جائے۔

مشیر تجارت نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے، مہنگائی کے بڑھنے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان آگے بڑھے گا، ان شااللہ مشکلات جلد حل ہو جائیں گی۔

مزید خبریں :