پاکستان
Time 11 اپریل ، 2019

پاکستان دوحا میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

فائل فوٹو: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان دوحا میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، حریت رہنماؤں سمیت کشمیریوں پر بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پلوامہ واقعے پر بھارتی ہائی کمیشن کو مزید سوالات کا ایک سیٹ دیا گیا ہے، امید ہے بھارت پلوامہ واقعے سے متعلق ان سوالات کا جلد جواب دے گا۔

پاکستان پر بھارتی حملے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی حملےکی ٹھوس انٹیلی جنس رپورٹ تھی، اسی لیے وزیرخارجہ نےاس کا ذکر کیا، بھارت نے اگر ہمارے عزم کو چیلنج کیا تو جواب وہی ہو گا جو 27 فروری کو تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوحا میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :