Can't connect right now! retry

کھیل
17 اپریل ، 2019

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے اور جوز بٹلر وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو: بشکریہ انگلش کرکٹ بورڈ

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے جب کہ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM