Time 19 اپریل ، 2019
پاکستان

رینٹل پاور کیس: نیب نے سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا

شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا: نیب ذرائع — فوٹو: اسکرین گریب  

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینٹل پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا۔ 

نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جب کہ نیب کی ٹیم نے شاہد رفیع کے گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی ہیں۔ 

نیب ذرائع نے بتایا کہ شاہد رفیع کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :