Time 20 اپریل ، 2019
صحت و سائنس

پنجاب کی 8.9 فیصد آبادی کا ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو

لاہور: ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

سروے رپورٹ میں پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا استعمال ہے۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہیپاٹائٹئس کی روک تھام کے لیے ڈسپوزایبل سرنج کا استعمال لازم ہے جب کہ محفوظ خون کی منتقلی نہ ہونے سے بھی ہیپاٹائٹس سی زیادہ پھیل رہا ہے۔

مزید خبریں :