Time 05 مئی ، 2019
پاکستان

ہر سال چاند کو لے کر پیدا ہونے والا تنازع ختم ہوجائے گا: فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس کے بعد ہر سال چاند کو لے کر پیدا ہونے والا تنازع ختم ہوجائے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ایک 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو آئندہ 10 سالوں کے لیے چاند، عیدین، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کلینڈر کی تاریخ کا کلینڈر جاری کرے گی۔






فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ چاند، عیدین، محرم اور رمضان سمیت دیگر ایام کے حوالے سے پیدا والا تنازع کمیٹی کے بعد ختم ہوجائے گا۔

مزید خبریں :