دنیا
Time 05 مئی ، 2019

افغان صوبے بغلان میں طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

 حملے میں 2 شدت پسند مارے گئے ہیں: افغان حکام کا دعویٰ۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر پلِ خُمری میں طالبان کی پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ میں 13 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خودکش بمبار نے حملے کا آغاز کیا جس کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر مختلف مقامات سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق حملے میں 13 اہلکار ہلاک یوئے جب کہ 22 شہریوں سمیت 55 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام 8 دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :