کھیل
Time 07 مئی ، 2019

پاکستانی امپائرعلیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دُنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔

علیم ڈار  نے آئرلینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کو سپر وائز کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔

علیم ڈار 200 میچز کو سپروائز کرنے والے پاکستان کے پہلے جب کہ دنیا کے تیسرے امپائر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل جنوبی افریقا کے روڈی کرٹزن اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ 





انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی امپائر علیم ڈار کو ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری پر مبارکباد دی ہے۔ 

علیم ڈار نے 2000 میں 32 سال کی عمر میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف گوجرانوالہ میں ون ڈے میچ سے امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اُنہوں نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہتر ین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مزید خبریں :