دنیا
Time 09 مئی ، 2019

شہزادہ ہیری کا بیٹا 'شہزادہ' نہیں کہلائے گا

ملکہ اور ڈیوک آف ایڈن برگ اپنے آٹھویں پڑ پوتے سے پہلی دفعہ مل رہے ہیں۔اس موقعے پر ڈچز کی والدہ ڈوریا راگلینڈ بھی موجود ہیں۔ فوٹو کریڈٹ : رائل ڈاٹ یوکے

لندن: برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور سابقہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے پہلے بیٹے کی تصاویر اور نام سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔

وائرل ہونے کے ساتھ ہی شاہی خاندان کے اس نئے فرد کا نام بھی اپنے دیگر کزنز کے برعکس کچھ ہٹ کر ہونے کی وجہ سے زیر بحث ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 'آرچی' کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا جائے گا۔ اس طرح سے ان کا سرکاری نام 'ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر' ہوگا۔

بی بی سی کے برطانوی شاہی خاندان کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ واضع طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ شاہی جوڑا اپنے بچے کی پرورش رسمی شاہی انداز میں نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :