دنیا
Time 09 مئی ، 2019

آسٹریلیا میں 50 ڈالر کے کرنسی نوٹ میں ہجے کی غلطی

50 آسٹریلوی ڈالر کا نوٹ جس میں ٹائپو کی غلطی پائی گئی۔  فوٹو کریڈٹ : ریزروبینک آف آسٹریلیا 

آسٹریلیا: گزشتہ برس کے آخر میں چھاپے گئے  50 آسٹریلوی ڈالر کے کرنسی نوٹ میں ہجے کی ایک سنگین غلطی پکڑی گئی۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے لاکھوں کی تعداد میں چھاپے گئے نئے نوٹوں پر لفظ 'responsibility' کے ہجے 'responsibilty'لکھ دیا گیا۔

بینک کی جانب سے اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں چھاپے جانے والے نوٹوں میں اس غلطی کی تصیح کر دی جائے گی۔

اس وقت بھی تقریباً 46 لاکھ کرنسی نوٹ اسی غلطی کے ساتھ ملک بھر میں زیر استعمال ہیں۔

یہ نوٹ گزشتہ سال کے آخر میں نئے ڈیزائن کے ساتھ چھاپے گئے تھے۔ڈیزائن میں آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون رکن ایڈتھ کووان کی تصویر شامل کی گئی تھی۔ 

کووان کے پس منظر میں پارلیمنٹ میں ان کی پہلی تقریر سے اقتباس چھاپا گیا ہے۔یہ چھپائی متعدد بار اس طرح  دوہرائی گئی ہے کہ اس نے بالکل ایک ڈیزائن کی شکل اختیار کر لی۔


متن میں جتنی دفعہ بھی لفظ 'responsibility' آیا ہے اس میں سے انگریزی حرف 'i' غائب ہے۔

اس غلطی کو سامنے آنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں یہ نیا نوٹ اب بھی بطور قومی  کرنسی رائج رہے گا۔

مزید خبریں :