10 مئی ، 2019
اسلام آباد: وزارت خزانہ کے باہر بیورو کریٹس نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے احتجاج کیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے باہر آفس مینجمنٹ اور سیکریٹریٹ گروپ کے افسران نے احتجاج کیا جس میں گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افسران نے اپنے مطالبات کی فہرست مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پیش کی اور کہا کہ 50 ہزار کی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہے لہٰذا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مطالبات کو شامل کیا جائے۔
افسران نے دھمکی دی کہ مطالبات کو بجٹ میں شامل نہ کیا گیا تو قلم چھوڑ احتجاج کریں گے۔