دنیا
Time 14 مئی ، 2019

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر

فوٹو: اے ایف پی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

امریکی صدر کی جانب سے پیر کی شب وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم سفارتی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر امریکی صدر نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے حملے، سری لنکا،کیلی فورنیا اور پیٹسبرگ حملے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہم دہشتگردی کے عفریت کو شکست دیں گے۔

فوٹو: اے ایف پی

افطار ڈنر سے خطاب میں امریکی صدر نے عالمی امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ایسے مقام کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ تحفظ کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

مزید خبریں :