حسن جاوید کا اردو ناول ’شہر بے مہر‘ بازار میں آ گیا

— فوٹو: 

کراچی: معروف صحافی اور مصنف حسن جاوید کا اردو ناول "شہر بے مہر" فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

حسن جاوید بنیادی طور پر صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور "شہربے مہر" ان کا پہلا ناول ہے جسے اردو ناول نگاری میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنف نے "شہر بے مہر" میں قانون کے غلط استعمال یا مکمل غیرقانونی طریقوں سے طاقت کے حصول کی کوشش کرنے والوں کی سفاکیت کو انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔

حسن جاوید نے "شہر بے مہر" میں جرائم، دہشت گردی، ناانصافی اور سماجی انتشار پر روشنی ڈالی ہے۔

بچوں سے جنسی زیادتی اور اس سے ان کی شخصیت پر پڑنے والے اثرات کو خوبصورتی کے ساتھ کہانی میں اس طرح بیان کیا ہے کہ قاری ایک ہی نشست میں اسے پڑھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

ناول میں جدوجہد کے توانا عناصر اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ نیک و بد کی ابدی لڑائی جاری ہے۔

ناول حاصل کرنے کے لیے پبلشر سے ان کے ای میل ([email protected] ) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :