Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
16 مئی ، 2019

معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمیل نقش کو حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ فوٹو: فائل

لندن: معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جمیل نقش کو 4 روز قبل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

جمیل نقش 1939 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں پاکستان منتقل ہونے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔

انہوں نے اپنے کام سے نام بنایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے بنائے گئے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔

جمیل نقش کو حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

جمیل نقش
جمیل نقش
جمیل نقش


Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM