Time 17 مئی ، 2019
پاکستان

اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ مالی سال کے لیے گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافے کی سفارش کر دی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی طرف سے گیس کی قیمت میں 144 فیصد سوئی سدرن کمپنی نے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر پشاور، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں عوامی سماعت ہوئی۔

اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔

مزید خبریں :