17 مئی ، 2019
ٹاٹنگھم: پاکستانی اوپنر امام الحق کہنی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تاہم شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے اوپنر امام الحق ابتداء میں ہی بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ زخمی امام الحق کی جگہ بابر اعظم بیٹنگ کے لیےآئے۔
امام الحق کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ اور ایکسرے کیے گئے۔
پی سی بی کے مطابق امام الحق کی ایکسرے رپورٹس کلیئر ہیں اور ان کی کہنی پر سوجن ہے۔
بعد ازاں امام الحق میچ کے آخری اوور میں دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے اور مزید تین رنز بنائے۔ وہ چھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔