22 مئی ، 2019
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ہارون شریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا تھا۔