The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ خطرناک تبدیلی آئی ہے اور اب ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل ہیں، عید کے بعد مسائل سے متعلق بہت سی باتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطرناک تبدیلی آئی ہے، عمران نے کہا سونامی لے کر آؤں گا، جو نام ہی خطرناک ہے، عمران الله سے اچھا مانگتا تو اچھا ملتا اب مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔
اس موقع پر پی پی رہنما نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔