اقرار کرتا ہوں یہ امتحان کے دن ہیں اور ملک میں مہنگائی ہے: شیخ رشید


راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت ٹھیک ہونے میں مزید ایک سال لگے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر نالہ لئی منصوبے کی تکمیل کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کیا۔

وزیر ریلوے نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقرار کرتا ہوں امتحان کے دن ہیں اور مہنگائی ہے، معیشت ٹھیک کرنے میں مزید ایک سال لگے گا، میں نے وزیراعظم کے سامنے کہا مہنگائی اور بیروزگاری ہے، اس کے ذمے دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے باہر نکل رہی ہے۔

شیخ رشید نے خواہش ظاہر کی کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو کابینہ میں شامل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :