Time 06 جون ، 2019
پاکستان

حکومت معاشی حالات پرجلد قابو پالے گی، زلفی بخاری

وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری—. فوٹو فائل

لندن: وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی حالات پر جلد قابو پالے گی۔

زلفی بخاری نے لندن میں سینیئر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم دن رات مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے محنت کر رہی ہے امید ہے کہ حکومت جلد معاشی حالات پر قابو پالے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولیات سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوررسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ضلع سطح پر آفس قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں اوورسیز پولیس اسٹیشن جلد کام شروع کردے گا جس کا سلسلہ جلد دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈیم فنڈز سے متعلق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی طرف سے ڈیم فنڈز اکھٹا کرنا ان کا ذاتی عمل ہے، ہائی کمشنز میں بینک اکاونٹ ہونے کے باوجود پرائیویٹ چیئریٹیز کوشامل کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

زلفی بخاری نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد برطانیہ کا دورہ کریں گے اس دوران برطانیہ سے دوطرفہ تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں :