Time 06 جون ، 2019
پاکستان

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 ایف سی اہلکار شہید

شہید اہلکارعید سیکیورٹی پر تعینات تھے جن پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، سپاہی یار محمد کا تعلق سبی، شہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے — فوٹو: آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں عید سیکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے شہید اہلکاروں میں 23 سالہ سپاہی یار محمد کا تعلق سبی سے ہے جبکہ 19 سالہ شہید سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

مزید خبریں :