Can't connect right now! retry

احد رضا میر اور سجل: شوبز انڈسٹری کے دو درخشاں ستاروں کا ایک ہونے کا فیصلہ

اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کردیا— فوٹو: احد رضا میر انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے افق کے دو درخشاں ستاروں نے ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اداکار و گلوکار احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کردیا۔ احد رضا میر نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا۔


اپنے پیغام میں احد رضا میر نے کہا کہ وہ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں کہ وہ سجل علی کے ساتھ باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے (یعنی احد اور سجل) لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں سے یہ دن اور بھی خاص بن جائے گا۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر ٹی وی ڈراموں میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ احد اور سجل کی منگنی کی خبر ملتے ہیں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے دونوں کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM