Can't connect right now! retry

دنیا
10 جون ، 2019

افغان صدر سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات: انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق

افغان عوام کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایا جانا چاہیے، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد۔ فوٹو: فائل

کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی جس کے دوران انٹرا افغان مذاکرات کی تیاریاں فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

افغان صدارتی حکام کے مطابق کابل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات کے دوران افغان امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دوروں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق افغان صدر کو آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں جرمنی کے کردار کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو اب افغان امن عمل کا فوری حصہ بنایا جانا چاہیے، افغان صدر اشرف غنی اور امریکی نمائندہ خصوصی نے انٹرا افغان مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب امریکی سفاتخانے کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، برلن اور برسلز کا دورہ کریں گے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM