Time 11 جون ، 2019
پاکستان

وفاقی بجٹ میں موبائل فونزکی درآمد پر3 فیصد ٹیکس ختم

کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کے باعث ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے، بجٹ دستاویز — فوٹو: فائل 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدات پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے۔

مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں :