کھیل

فاسٹ بولر محمد حسنین ورلڈکپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بے تاب

میرا اصل ہتھیار اسپیڈ ہے اور جب بھی موقع ملے گا تو اس کا بھرپور مظاہرہ کروں گا، فاسٹ بولر محمد حسنین — فوٹو: فائل 

ٹاؤنٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بے تاب ہوں، جب بھی موقع ملا اپنا بہترین کھیل پیش کروں گا۔

 ٹاؤنٹن میں میڈیا سے گفتگو میں حسنین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اصل ہتھیار اسپیڈ ہے اور جب بھی موقع ملے گا اس کا بھرپور مظاہرہ کروں گا۔

ایک سوال پر نوجوان بولر کا کہنا تھا کہ ہر بولر کو دیکھ کر سیکھ رہا ہوں، یہ دورہ اور ٹیم کے ساتھ رہنا میرے لیے بہت مفید ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے شاندار بولنگ کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہینڈل کرنا سیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حسنین ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم اب تک انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :