Time 13 جون ، 2019
دنیا

اومان کے قریب سمندر میں دو آئل ٹینکروں پر حملہ

آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکروں میں جاپان کا تیل موجود تھا،آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ابھی کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی— فوٹو: این ڈی ٹی وی

اومان کے قریب سمندر میں دو آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تاہم ٹینکروں میں موجود تمام عملے کو  باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

نارویجیئن میری ٹائم حکام نے بیان جاری کیا ہے کہ اومان کے سمندر میں ناروے کے آئل ٹینکر فرنٹ الٹیئر پر حملہ کیا گیا ،جس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

حملے کے دوران جہاز میں تین دھماکے ہوئے جبکہ اسی سمندری زون میں ایک اور حملے میں کوکوکا کریجیئس نامی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری اہلکاروں نے متاثرہ آئل ٹینکروں میں سوار عملے کے 44 افراد کو ریسکیو کرکے بندرگاہ جاسک پہنچا دیا ہے۔  

جاپانی وزارت تجارت کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکروں میں جاپان کا تیل موجود تھا،آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ابھی کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

دو میں سے ایک آئل ٹینکر ناروے کا تھا جبکہ دونوں میں جاپان کا کارگو موجود تھا، حملے کی وجہ سے  ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :