دنیا
Time 17 جون ، 2019

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں بے ہوشی کے بعد انتقال کرگئے

عدالت برخاست ہونے کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے، اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، عرب میڈیا— فوٹو: فائل

قاہرہ:مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں بے ہوشی کے بعد اسپتال منتقل ہوتے ہوئے انتقال کرگئے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کا الزام تھا جس کی سماعت کیلئے وہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق عدالت برخاست ہونے کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے، اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر تھے لیکن صرف ایک سال کے اندر ہی 2013 میں مصری فوج نے ان کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

اس کے بعد محمد مرسی سمیت ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے گئے۔

مزید خبریں :