Geo News
Geo News

Time 21 جون ، 2019
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز و دیگر سرکاری عمارتوں کو عوام کیلئے کھولے جانے پر غور ہوا جس میں گورنرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر سیاحت عاطف خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز بشمول گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولے جائیں گے۔

وزیراعظم نے آئندہ 2 ہفتوں میں ان عمارتوں کی عوام الناس کیلئے دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔