بھوربن میں ’افغانستان امن کانفرنس‘ کا انعقاد


اسلام آباد: بھوربن میں لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام ’افغانستان امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں 18 افغان سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کے 57 وفود شریک ہیں جن میں گلبدین حکمت یار، رشید دوستم، استاد عطانور،  محمد محقق اور کریم خلیلی بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی افغانستان امن کانفرنس کے شرکاء کو ظہرانہ دیں گے جب کہ افغان رہنما وزیراعظم عمران خان  اور  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

کانفرنس میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورعوامی مفاد کے پروگرامز شروع کرنے سمیت بعض حل طلب امور پر بات چیت کا ایک اہم دور’’لاہور پراسس‘‘ کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے۔

اس کے اہم موضوعات میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :