23 جون ، 2019
ساؤتھپمٹن: کر کٹ ورلڈکپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ویرات کوہلی کو افغانستان کیخلاف میچ میں غیر ضروری اپیلیں کرنے پر سزا دی گئی ہے۔
ویرات کوہلی نے افغانستان کی اننگز کے 29ویں اوور میں بھمرا کی گیند افغانی بلے باز رحمت شاہ کے پیڈز پر لگنے پرغیر ضروری اپیل کی تھی۔
آئی سی سی کے مطابق ویرات کوہلی نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ بھارتی کپتان کے ڈسپلنری ریکارڈ پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔