یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافے کا امکان



اسلام آباد: گھریلو صارفین کے لیے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے جس کے تحت آئندہ ماہ سے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال  پر فی یونٹ نرخ 63 روپے  سے 52 فیصد تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ گیس 242 روپے سے 190.55 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 289 روپے سے 109.46 فیصد جب کہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس 463 روپے سے 168.36 فیصد مہنگی کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ گیس  327 روپے  سے 41.92 فیصد اور ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد گیس استعمال پر فی یونٹ  16 روپے سے ایک فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 137 روپے، 100 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 647 روپے، 200 مکعب میٹر تک گیس استعمال پر بل 1704 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر بل 4406 روپے اور  400 مکعب میڑ گیس استعمال پر بل 865 روپے بڑھنے کا تخمینہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زیادہ گیس استعمال پر بل 6039 روپے کم ہونے کا تخمینہ دیا ہے جس کی وجہ کچھ ایڈجسٹمنٹس ہیں۔

ذارئع کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں کی سمری منظوری کے لیے اکنامک کارڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :