Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
26 جون ، 2019

سُروں کی شان ،استاد راحت فتح علی خان کیلئے ایک اور اعزاز


لندن: استاد راحت فتح علی خان کیلئے ایک اور اعزاز، برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

استاد راحت فتح علی خان پہلے ہی برطانیہ میں  موجود تھے جہاں اُنھوں نے 26 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تقریب میں ڈاکٹر آف میوزیک کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈگری ملنے پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنے خاندان اور قوال گھرانے کے نام کرتے ہیں۔

راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بہت خاص ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے مداحوں کیلئے بھی جنہوں نے میرا اس سفر میں ساتھ دیا۔

اس کے علاوہ اُستاد راحت فتح علی خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کی۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM