Time 13 جولائی ، 2019
انٹرٹینمنٹ

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

فائل فوٹو

اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ کی اداکاری اور شادی پر تنقید کی تھی جس پر ان کی اہلیہ ایمن نے حنا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ حنا الطاف اکثر اپنے انٹرویوز کے دوران کچھ تلخ باتیں کرجاتی ہیں اور سخت ناقد کے طور پر بھی سامنے آتی ہیں۔ 

حال ہی میں اداکارہ کو میزبان تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام ’ٹو بی اونسٹ‘ میں مدعو کیا، یہ شو پاکستان کے پہلے ویڈیو پلیٹ فارم 'بنجی' (Bunjee)  پر چلایا جارہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ فیس بک

انٹرویو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے حنا الطاف سے سوال کیا کہ 'ایسا کون سا اداکار ہے جس کو اداکاری نہیں آتی اور وہ بھرم پورے دیتا ہے؟ جس کے جواب میں حنا نے منیب بٹ کا نام لے لیا'۔

حنا کے جواب پر تابش ہاشمی نے کہا کہ منیب بٹ ؟ گوگل کرنا پڑے گا جس پر اداکارہ نے حیرانی  کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا منیب بٹ کا نہیں پتہ؟ تو میزبان نے کہا مجھے نہیں پتہ کیوںکہ میں اتنا ٹی وی نہیں دیکھتا۔


حنا الطاف نے میزبان کو یاد دلانے کے لیے ہیش ٹیگ اینیب واضح کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھے اپنی شادی میں بھی نہیں بلایا تھا، جس پر تابش ہاشمی نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا اچھا وہ جس نے اپنی شادی 50 کروڑ خرچ کیے تھے اور جن کی وائف نے شادی کے دوسرے دن ہی مہندی لگا کر لکھا تھا کہ 'جہیز خوری بند کرو'۔

حنا الطاف اور تابش کے اس تبصرے پر اداکارہ ایمن اور منال خان بھی خاموش نہ بیٹھیں اور دونوں نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر اسٹیٹس لگا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

ایمن خان نے حنا الطاف اور میزبان تابش ہاشمی دونوں کو 'ان پڑھ' قرار دے دیا اور کہا کہ میری سجھ نہیں آتا کہ یہ دوسروں کو نیچا کیوں دکھا رہے ہیں، ان دونوں کو شرم آنی چاہیے جن کے ساتھ کام کرتے ہیں ان ہی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ایمن خان نے ساتھ ہی ’محنت کر حسد نہ کر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


فوٹو: بشکریہ فیس بک

منال خان نے بھی اپنے فیس بک اسٹیٹس پر لکھا کہ 'ہم ایک دوسرے سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں میزبان اور مہمان دونوں ان پڑھ ہیں‘۔

منال خان نے اپنی پوسٹ میں شیم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

مزید خبریں :