Time 17 جولائی ، 2019
دلچسپ و عجیب

آپ بڑھاپے میں کیسے دکھ سکتے ہیں؟ فیس ایپ نے تہلکہ مچا دیا

وائرل 'فیس ایپ' کے اولڈ' فلٹر کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 'بوتل کیپ چیلینج' کافی مقبول ہوا جس کے بعد اب وائرل 'فیس ایپ' نے بھی سوشل میڈیا میں ہل چل مچا دی ہے۔

اگر آپ بھی سوشل میڈیا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو آپ نے بھی اس ہفتے نیوز فیڈ پر ہیش ٹیگ 'فیس ایپ' کے ساتھ بے شمار تصاویر دیکھی ہوں گی۔

'فیس ایپ' کیا ہے؟

فیس ایپ موبائل فون کی ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جس میں متعدد فلٹرز ہیں اور ایپ کا 'اولڈ' فلٹر بے حد وائرل ہوا ہے جو کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔

'فیس ایپ' کے اس اولڈ فلٹر کا استعمال بے شمار لوگوں نے کیا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، اس فلٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقت سے بے حد قریب دکھائی دیتی ہیں۔

بہت سے لوگوں نے اپنے من پسند کرکٹرز اور اداکاروں کی تصاویر کو فیس ایپ کے 'اولڈ فلٹر' کا استعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب شیئر کیا۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام وائرل فوٹو

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ شائقین کرکٹ نے کپتان سرفراز احمد کی تصویر کو  فیس ایپ کے اولڈ فلٹر کے ساتھ شیئر کیا جو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

سرفراز احمد کے علاوہ محمد حفیظ، بابر اعظم اور محمد عامر کی فیس ایپ کے اولڈ فلٹر پر ترمیم شدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام وائرل فوٹو


فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام وائرل فوٹو


فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام وائرل فوٹو

دوسری جانب کچھ اداکاروں نے خود اس وائرل فیس ایپلیکیشن کا استعمال کر کے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

پاکستانی اداکار جنید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 'فیس ایپ' کے اولڈ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔


فوٹو: بشکریہ جنید خان اسٹاگرام

اداکار بلال قریشی نے بھی وائرل فیس ایپ کے اولڈ فلٹر میں تصویر شیئر کر کے کیپشن لکھا کہ 'یہ جوانی پھر نہیں آنی'۔


فوٹو: بشکریہ بلال قریشی  اسٹاگرام

بھارتی اداکار ارجن کپور نے بھی وائرل 'فیس ایپ' کا استعمال کیا اور اپنی تصویر شیئر کر کےکیپشن لکھا کہ 'Old age hit me like this'۔


فوٹو: بشکریہ ارجن کپور  اسٹاگرام


مزید خبریں :