Time 24 جولائی ، 2019
کاروبار

سندھ میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز پر19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد

یکم جولائی سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، سندھ ریوینیو بورڈ— فوٹو: فائل

سندھ میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور صارفین ساڑھے 19 فیصد ان سروسز پر سیلز ٹیکس اد اکریں گے۔

سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سیلزٹیکس سروس ایکٹ انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ پر سیلزٹیکس وصول کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ تاہم 2011 سے ان خدمات پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا تھا۔

ایس بی آر کے مطابق مالی سال 2013 اور 2016 میں انٹرنیٹ اور براڈبینڈ پر سیلز ٹیکس کو جزوی استثنیٰ فراہم کیا گیا جسے رواں مالی سال میں ختم کردیا گیا ہے۔

ایس بی آر کے مطابق جولائی کے مہینے سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید خبریں :