پاکستان
Time 31 جولائی ، 2019

پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان، بزرگ اور طلبا بھی مستفید ہو سکیں گے

پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک 10 فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی—. فوٹو آئی اسٹاک 

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے رعایتی نرخوں پر ٹکٹس متعارف کرا دیئے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک 10 فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی جب کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پاکستان سے یو  اے ای کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو 12 اگست تک میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے تحت طلبا کو بھی 10 فیصد تک رعایت ملے گی۔



مزید خبریں :