31 جولائی ، 2019
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئیں۔
نیب حکام نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کیا تھا، وہ بدھ کی صبح نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں نیب کی ٹیم نے تقریباً 40 منٹ تک ان سے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے آج حسن نواز،حسین نواز اور عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز کو بھی طلب کیا تھا اور طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملزم میں شیئر ہولڈرز ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز، حسن، حسین نواز اور عبدالعزیز کو 8 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔