Time 31 جولائی ، 2019
پاکستان

نیب نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

فائل فوٹو: خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نیب نے خورشید شاہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے۔

جب کہ سابق سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخوا امتیاز ایوب، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کے بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے۔

مزید خبریں :