کھیل
Time 03 اگست ، 2019

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

فائل فوٹو: لیونل میسی

ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق لیونل میسی پر پابندی کوپا امریکا کپ کو کرپٹ کہنے پر لگائی گئی جب کہ ان پر جنوبی امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کو ارجنٹائن اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔

لیونل میسی پابندی کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں البتہ پابندی کے باعث وہ ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں برازیل سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد ارجنٹائن کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے میچ کی ریفرنگ کے حوالے سے سنجیدہ شکایات کی تھیں تاہم کونمیبل نے کوپا امریکا پر ارجنٹائن کے الزامات بے بنیاد قرار دیے تھے۔

ارجنٹائن اور چلی کے درمیان میچ کے دوران گیرے میڈل کے ساتھ تلخی پر میسی کو کھیل کے 37 ویں منٹ پر ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔

لیونل میسی نے میچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کرپشن کا حصہ نہیں رہنا۔

مزید خبریں :