عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی گئی

فوٹو فائل

ملک بھر میں عیدالضحی کے تیسرے روز سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔

سنت ابراہیم کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ عصر تک جاری رہا جب کہ عید کے تیسرے روز زیادہ تر اونٹ قربان کیے گئے۔

مرد حضرات سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرکے فارغ ہوئے جب کہ خواتین لذیذ پکوان کی تیاری میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ بچوں اور نوجوانوں نے عید انجوائے کرنے کے لیے پارکس اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ 

عید کے موقع پر گھر گھر دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے اور بار بی کیو کے لیے خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے اور ایسے میں قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھانے سمیت صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے سے فضا میں تعفن پیدا ہوگیا ہے۔

کئی علاقوں میں پہلے اور دوسرے روز آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی جا سکیں جس سے جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :