کھیل
Time 20 اگست ، 2019

فاسٹ بولر حسن علی کی رسم حنا کی دبئی میں شاندار تقریب


پاکستانی فاسٹ بولر حسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز دبئی میں حسن علی کی رسم حنا کی شاندار تقریب دبئی میں ہوئی جس میں شاداب خان سمیت دیگر قریبی دوست اور رشتے داروں نے خوب ہلا گلہ مچایا۔

رسم حنا کے لیے حسن علی نے سبز کُرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا جب کہ ان کے دوست احباب گہراے نارنجی رنگ کے کرتوں میں دکھائی دیے۔

اس موقع پر حسن علی نے تمام مہمانوں اور اپنی ہونے والی اہلیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔


 تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی دیسی اور چائنیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

یاد رہے کہ حسن علی کا نکاح بھارتی شہری سامعہ خان سے آج دبئی میں ہوگا۔ 

کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیےکیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی ہے اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

مزید خبریں :