23 اگست ، 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔
کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، قومی آل راؤنڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
جیونیوز عماد وسیم کی دلہن کی تصویر بھی منظر عام لے آیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے جن سے لندن میں پہلی بار ان کی ملاقات ہوئی تھی۔
ان کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ آل راؤنڈر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔
شادی میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔