دنیا
Time 24 اگست ، 2019

یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے۔

روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔

روس کے علاقے چیچنیا میں 30 ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کا افتتاح چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی حکام نے شرکت کی۔


سفید ماربل سے بنی خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ مسجد کے باغ میں 70 ہزار افراد بیک وقت عبادت کر سکتے ہیں۔

مسجد کے اندرونی حصے میں انتہائی خوبصورت انداز میں نقش نگاری کی گئی ہے اور قرآنی آیات کو کندہ کیا گیا ہے۔

چیچنیا میں شمالی کے علاقے میں قائم کی گئی مسجد کے صحن کو پھولوں اور خوبصورت فواروں سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر چیچن سربراہ رمضان قدیروف کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن، خوبصورتی اور انفرادیت کے اعتبار سے ایک شاہکار ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 9 ہزار 700 اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک انجینئر نے ڈیزائن کیا اور اس مسجد کی تعمیر میں خواتین نے بھی حصہ ملایا۔

مزید خبریں :