کراچی سمیت سندھ بھر میں عاشورہ پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

حکومت سندھ نے صوبے میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے: نوٹیفکیشن — فوٹو: فائل 

کراچی: سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، سکھر اور حیدر آباد سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

مزید خبریں :