26 اگست ، 2019
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر تاحیات اور ایک پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔
آئی سی سی نے ہانک کانگ کے دو کھلاڑیوں عرفان احمد اور ندیم احمد پرتاحیات پابندی لگادی ہے اور اب یہ دونوں کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز دوسال کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔ عرفان احمد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 9 شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ ندیم احمد نے تین شقوں کی خلاف ورزی کی۔
اینٹی کرپشن ٹریبونل نے حسیب احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال کیلئے معطل کیا۔