کھیل
Time 26 اگست ، 2019

آئی سی سی نے میچ فکسنگ پر دو کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگادی

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں— فوٹو: فائل

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر تاحیات اور ایک پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ہانگ کانگ کے تین کھلاڑیوں کو سزائیں سنادی ہیں۔

آئی سی سی نے ہانک کانگ کے دو کھلاڑیوں عرفان احمد اور ندیم احمد پرتاحیات پابندی لگادی ہے اور اب یہ دونوں کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز دوسال کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔ عرفان احمد آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 9 شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ ندیم احمد نے تین شقوں کی خلاف ورزی کی۔

اینٹی کرپشن ٹریبونل نے حسیب احمد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 5 سال کیلئے معطل کیا۔

مزید خبریں :